لارا دتہ فلم” فتور“ کی کاسٹ میں شامل

جمعہ مارچ 12:33

لارا دتہ فلم” فتور“ کی کاسٹ میں شامل

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) بالی ووڈ کی نئی تیار کی جانے والی فلم فتور کے لیے لارادتہ کوبھی شامل کر لیا گیا ،فلم میں مرکزی کردار میں ادیتیہ رائے کپور اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں ،جبکہ لارا نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے کہا ہے کہ مجھے فلم میں اپنا کردار پسند آیا ،انہوں نے کہا کہ فلم میں اپنے کردار کو ادا کرنے کے لیے بہت پر جوش ہوں،جبکہ فلم میں لارا نے اپنے گیٹ اپ کے حوالے سے کہا کہ ان کا یہ گیٹ اپ بیٹی کو بہت پسند آیا ہے اس لیے بیٹی نے انہیں بیوٹی فل کا خطاب دے دیا ہے ،فلم کی کاسٹ میں اکشے اوبروئے ،ریکھا ، طلعت عزیزپہلے سے شامل ہیں جبکہ لارا کو اب فلم کی کاسٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ ستارے‎ :

Akshay Kumar

اکشے کمار

Akshay Kumar

Katrina Kaif

کترینہ کیف

Katrina Kaif

Talat Hussain

طلعت حسین

Talat Hussain

Lara Dutta

لارادتہ

Lara Dutta

Rekha

ریکھا

Rekha

وقت اشاعت : 13/03/2015 - 12:33:18

Your Thoughts and Comments