سٹار وارز کی ساتویں فلم ”دی فورس اویکنز“ کا نیا ٹریلر جاری،

فلم رواں سال 18 دسمبر کو سینما گھروں میں کھڑکی توڑ نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی

اتوار 15 مارچ 2015 11:51

لاس اینجلس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) سٹار وارز کی ساتویں فلم ”دی فورس اویکنز“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔دیوہیکل آڑن طشتریاں، انوکھے جہاز اور دیوقامت روبوٹس آ رہے ہیں دنیا کو حیران و پریشان کرنے، جی ہاں خلائی مخلوق کے دیوانے ہو جائیں تیار کیونکہ سٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم دی فورس اویکنز کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جے جے ابرامز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو جدید روبوٹس اور اڑن طشتریوں پر سوار ہو کر نئے خلائی مشنز پر روانہ ہونگے۔ فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جان بویگا، ڈیزی ریڈلے، ایڈم ڈرائیور، آسکر ایساق، اینڈی سرکس، ہیریسن فورڈ اور مارک ہیمل سمیت دیگر شامل ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر ہالی ووڈ کو جراسک پارک جیسی کئی کامیاب فلمیں دینے والے کیتھلین کینیڈی ہیں جبکہ یہ فلم والٹ ڈزنی پروڈکشنز کے بینر تلے 18 دسمبر کو سینما گھروں میں کھڑکی توڑ نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/03/2015 - 11:51:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :