ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ”ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

اتوار 15 مارچ 2015 11:56

لاس اینجلس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) ہالی ووڈ کی تھری ڈی کمپیوٹر اینیمیٹڈ فینٹسی کامیڈی فلم ”ہوٹل ٹرانسلوانیا“ کے سیکوئل ”ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ہدایتکار جینڈی ٹارٹاکووسکی کی اس کامیڈی فلم کی کہانی ڈریکولا کے کردار کے گرد کھومتی ہے۔

(جاری ہے)

مشعیل مرڈوکا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کے مرکزی کرداروں کے ڈائیلاگز کی ڈبنگ معروف ہالی ووڈ اداکار ایڈم سینڈلر، گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز اور ڈیوڈ اسپیڈ کی آوازوں میں کروائی گئی ہے۔ کولمبیا پکچرز کے تحت یہ تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو اگلے برس 25ستمبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔

وقت اشاعت : 15/03/2015 - 11:56:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :