فلم ”گنگا جل ٹو“ میں پریانکاپولیس افسر بنیں گی،

فلم میں اجے دیوگن فرض شناس پولیس آفیسر کے کردار میں نظر آئیں گے

اتوار 15 مارچ 2015 16:22

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) فلم” گنگاجل “کا اب دوسرا حصہ بننے جارہا ہے-پریانکا چوپڑا پولیس آفیسر بنیں گی-پریانکا چوپڑہ کو گنگاجل کے دوسرے حصے میں کاسٹ کرلیا گیا ہے،جس میں میری کوم گرل دبنگ پولیس والی بنیں گی۔

(جاری ہے)

بارہ برس پہلے آئی فلم گنگاجل کی کہانی کرمنلز اور سیاست میں کالی بھیڑوں کے گردگھومتی ہے ۔فلم میں اجے دیوگن فرض شناس پولیس آفیسر کے کردار میں نظر آئیں گے اور اب ملی ہے یہ خبر کہ اسی فلم کادوسرا حصہ بننے جارہا ہے جس کے لئے جنگلی بلی چنا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گنگا جل ٹو میں پریانکا چوپڑا پولیس آفیسر کے روپ میں لڑائی بھڑائی کرتی ہوئی نظر آئیں گی ۔

وقت اشاعت : 15/03/2015 - 16:22:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :