محبت اپنی جگہ مگر ویرات کوہلی میر پسندیدہ کرکٹر نہیں‘انوشکا شرما،

تیکھے سوالوں سے تنگ آ کر انوشکا نے کہنا شروع کر دیا میرا پسندیدہ کھیل ہی ٹینس ہے

اتوار 15 مارچ 2015 16:22

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) بالی و وڈ نٹ کھٹ اداکارہ انوشکا شرما کہتی ہیں محبت اپنی جگہ مگر ویرات کوہلی ان کے پسندیدہ کرکٹر نہیں ہیں۔ بالی ووڈ داکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی دوستی کی خبریں آئے روز میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن اس جوڑی نے ہمیشہ ان خبروں کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ایک بھارتی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی وڈ کی شوخ وچنچل اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا تھا دوستی اپنی جگہ مگر ویرات کوہلی ان کے پسندیدہ کرکٹر نہیں ہیں۔

صرف یہی نہیں تیکھے سوالوں سے تنگ آکر انوشکا نے یہاں تک کہہ دیا ان کا پسندیدہ کھیل کرکٹ نہیں ٹینس ہے اور جب ویرات کویلی کا ذکر چھڑا تو انوشکا نے یہ کہہ کر بات ہی ختم کر دی وہ ایسے سوالوں کے جوابات دینا ضروری نہیں سمجھتی لیکن اب موصوفہ کو کون سمجھائے جو مرضی کر لیں عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے۔

وقت اشاعت : 15/03/2015 - 16:22:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :