پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ہماری انڈسٹری کی جڑیں کاٹ رہی ہے، کرینہ جان

منگل 17 مارچ 2015 13:28

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ہماری انڈسٹری کی جڑیں کاٹ رہی ہے، کرینہ جان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) اسٹیج اداکارہ کرینہ جان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ہماری انڈسٹری کی جڑیں کاٹ رہی ہے، حکومت کو بھی اس کا سخت نوٹس لینا چاہئیے، بھارتی فلموں کے آگے آنکھیں بچھاکر ان کی فلموں کی نمائش کروائی جا رہی ہے جبکہ پاکستانی فلموں کو سینما ہی میسر نہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کرینہ جان نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں پر لوگ قوم اور ملک کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ہم تباہی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فلموں کی نمائش نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اسے بند ہونا چاہیے۔

وقت اشاعت : 17/03/2015 - 13:28:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :