ہالی ووڈ کی 3Dسائنس فکشن فلم پکسلز کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

جمعرات 19 مارچ 2015 13:14

ہالی ووڈ کی 3Dسائنس فکشن فلم پکسلز کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) کامیڈی فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ مزاح اور ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ کی 3Dسائنس فکشن فلم پکسلز کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرس کولمبس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1980ء میں جاری ہونے والے ویڈ یو گیمز کے ایسے خطرناک کرداروں کے گرد گھو متی ہے جو نیو یارک شہر کا گھیراؤ کرکے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دیتے ہیں۔ فلم کے ڈائیلاگ مشہور ہالی وڈ اداکارایڈم سینڈلرسمیت کیون جیمز،جوش گیڈ، ایشلے بینسن، جین کروکسن اورمشیل مونا گھن کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ایڈم سینڈلر کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم کولمبیا پکچرز کے تحت 24جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/03/2015 - 13:14:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :