انوشکا شرماتی رہی، راکھی ساونت نے کوہلی سے اظہار محبت کر دیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 20:49

انوشکا شرماتی رہی، راکھی ساونت نے کوہلی سے اظہار محبت کر دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ۔2015ء)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما شرماتی رہ گئیں مگر شوخ وچنچل اداکارہ راکھی ساونت نے ویرات کوہلی سے کھل کر اظہار محبت کر دیا۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی پریم کہانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن انوشکا شرما نے کبھی بھی کھل کر ویرات سے اظہار محبت نہیں کیا حالانکہ ویرات کوہلی ایک بار ٹویٹر پر انوشکا سے محبت کا اعلان کر چکے ہیں۔

انوشکا کی جھجھک دیکھتے ہوئے بالی وڈ کی شوخ وچنچل اداکارہ راکھی ساونت میدان میں آ گئی ہیں۔ کہتی ہیں انہیں ویرات کوہلی سے بےحد پیار ہے۔ ہمیشہ خبروں میں ان رہنے والی راکھی ساونت نے اس بار چھکا لگانے کی کوشش کی ہے دیکھتے ہیں ویرات اس آفر کا کیا جواب دیتے ہیں ہو سکتا ہے ویرات سے پہلے انوشکا ہی راکھی ساونت کو کھری کھری سنا دیں۔

وقت اشاعت : 21/03/2015 - 20:49:17

Rlated Stars :