میرانے شاہد کے ساتھ شادی طے ہونے کی تردید کردی

بدھ 25 مارچ 2015 13:04

میرانے شاہد کے ساتھ شادی طے ہونے کی تردید کردی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) میرا راجپوت نے اداکار شاہد کپور کے ساتھ شادی کی خبروں کی تردید کردی۔دہلی کے ایک کالج کی تھر ایئر کی طالبہ میرا راجپوت نے ان تمام افواہوں کی تردید کی ہے کہ ان کو شاہد کپور نے اپنے لیے چن لیا ہے۔

(جاری ہے)

میرا کاکہنا ہے کہ وہ تو شاہد کپور کے ساتھ ملاقاتیں تک نہیں کررہی نہ جانے شادی کی خبر کہاں سے بن گئی۔انھوں نے کہا کہ شاہد کپور 13 سال بڑے ہیں ان کا اور شاہد کے خاندان والوں کا ایک عرصہ سے ایک دوسرے کے گھروں میں ا?نا جانا ہے اور یہ کہ وہ فیملی فرینڈز ہیں۔

وقت اشاعت : 25/03/2015 - 13:04:37

Rlated Stars :