فلم”فاسٹ اینڈ فیوریس سیون “3اپریل کو ریلیز ہو گی

جمعرات 26 مارچ 2015 11:20

فلم”فاسٹ اینڈ فیوریس سیون “3اپریل کو ریلیز ہو گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)سنسنی اور ایڈونچر سے بھر پور فلم ”فاسٹ اینڈ فیوریس سیون “باکس آفس پر کس حد تک تہلکہ مچاتی ہے یہ دیکھنا تو ابھی باقی ہے تاہم فلم کے اسٹار اور پروڈیوسر ون ڈیزل نے بہت بڑا ہدف طے کرلیا ہے۔انہوں نے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم 3 اپریل کو ریلیز ہوگی اور وہ امید کرتے ہیں کہ یہ بہترین ہٹ ہوگی اور آسکر کا اعلیٰ ترین اعزاز حاصل کرے گی۔

توقع ہے کہ یہ فلم 115 ملین ڈالرز کے ساتھ باکس آفس پر آغاز کرتے ہوئے اپریل کی سب سے بڑی فلم ثابت ہوگی، یاد رہے کہ اس فلم کے اہم کردار پال والکر ایک حادثے میں جاں بحق ہوچکے ہیں اور بقول ون ڈیزل اس فلم کے ذریعے وہ اپنے دوست کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ون ڈیزل نے مزید کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ یہ فلم مداحوں کو بے حد پسند آئے گی اور اس سال کی بہترین فلم قرار پائے گی اور ہوسکتا ہے کہ آسکر کا بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لے۔

(جاری ہے)

فیوریس سیون کو کامیابی دلانے میں ایک چیز تو یہی ہے کہ پرستار اپنے پسندیدہ اسٹار پال واکر کو بے تابی سے الوداع کہنے کے منتظر ہیں کیونکہ یہ سلور اسکرین پر ان کی آخری فلم ہوگی۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم اس سیریز کی سب سے کامیاب ثابت ہوسکتی ہے کم از کم اس کے مرکزی کردار اور پروڈیوسرز میں شامل ون ڈیزل تو اسی طرح اپنے ساتھی اداکار کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں۔یہ فلم تین اپریل کو ریلیز کی جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 26/03/2015 - 11:20:18