ہالی ووڈ فلم ”فنٹاسٹک فور “کا نیا ٹریلر منظر عام پرگیا

جمعہ 27 مارچ 2015 11:26

ہالی ووڈ فلم ”فنٹاسٹک فور “کا نیا ٹریلر منظر عام پرگیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم فنٹاسٹک فور کا نیا ٹریلر منظر عام پر آگیا، فلم میں امریکی سائنسدان دنیا کو محفوظ کرنیکے مشن کو پورا کرتے دکھائی دینگے،ایکشن فلموں کے شائقین کے لئے ہالی ووڈ فلم فنٹاسٹک فور کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، فلم فنٹاسٹک فور مارول کامک بک کے ناول سے ماخوذ ہے،فلم فنٹاسٹک فور سیریز کا تیسرا حصہ ہے،اس سے پہلے بھی فلم کے دوپارٹ باکس آفس پرراج کرچکے ہیں،ہدایتکارJOSH TRANKکی اس فلم میں شامل ہے ایک ایسا مشن ،، جہاں چار افراد کا گروپ دنیا کو دوسرے سیارے کے دشمنوں سے بچانے کی کوششوں میں مصروف ہوجائے گا، ایکشن سے بھرپورفلم فنٹاسٹک فور سات اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 27/03/2015 - 11:26:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :