شوبز اور سٹیج ڈراموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ‘ دیدار

ہفتہ 28 مارچ 2015 14:47

شوبز اور سٹیج ڈراموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ‘ دیدار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء ) نامور ادکارہ دیدار نے کہاہے کہ فی الحال شوبز اور سٹیج ڈراموں میں کام کر نے کا کوئی ارادہ نہیں صرف اپنی گھر یلو زندگی پر توجہ دے رہی ہوں، شادی کے بعد بھی بہت سے فلموں اور سٹیج ڈراموں میں بھاری معاوضے کے ساتھ کام کر نے کی پیشکش ہو رہی ہے مگر میں نے ہر بار اسکو مستردکر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فی الحال شوبز سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی صرف توجہ اپنی گھریلو زندگی پر دے رہی ہیں جو انتہائی کامیاب جا رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ جو پرستار آج بھی ان سے محبت کرتے ہیں وہ ہمیشہ انکی شکرگزار رہیں گی ،وہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کو خوشحال اور آباد دیکھنا چاہتی ہیں۔

وقت اشاعت : 28/03/2015 - 14:47:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :