لیونارڈو ڈی کیپریو مہنگے ترین اداکار بن گئے

ٹائی ٹینک ہیرو کسی بھی فلم میں کام کرنے پر کوئی ڈھائی کروڑ ڈالر سمیٹ رہے ہیں

اتوار 29 مارچ 2015 11:31

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) ہالی وڈ فلم ٹائی ٹینک کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے سب کو چھوڑ دیا پیچھے۔ ہالی وڈ کے یہ اداکار وہ ہیں جن کے فلموں کا معاوضہ سب سے زیادہ یعنی ڈھائی کروڑ ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

لیونارڈو ڈی کیپریو کو اس سال آسکر نہیں ملا تو کوئی غم نہیں۔ فلموں سے تو چھاپ رہے ہیں خوب ڈالرز ، امریکی میڈیا کے مطابق خوبصورت اور جاذب نظر اداکار کو ہر کوئی فلم میں شامل کرنا چاہتا ہے اور اس وقت ان کا معاوضہ مرد اداکاروں میں سب سے زیادہ ہے ۔ٹائی ٹینک ہیرو کسی بھی فلم میں کام کرنے پر کوئی ڈھائی کروڑ ڈالر سمیٹ رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/03/2015 - 11:31:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :