اداکارہ شیبا رانی اور ارباز خان پشتو فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

اتوار 29 مارچ 2015 12:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) سٹیج کی نامور اداکارہ شیبا رانی پشتو فلم ارباز خان کے ساتھ جلوہ گر ہونگی،تفصیلات کے مطابق فلمساز شیخ الیاس نے اداکارہ شیبا رانی کو اپنی نئی پشتو فلم لئے مرکزی کردار میں کاسٹ کر لیا ہے جبکہ فلم کے ہدایتکار اداکار ارباز خان ہونگے جو فلم میں اداکارہ شیبا رانی کے ساتھ مرکزی کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ شیبا رانی کا کہنا تھا کہ وہ بہت پرجوش ہیں اور امید کر رہی ہیں کہ شائقین کو فلم میں ان کی جاندار اداکاری ضرور پسند آئے گی۔

وقت اشاعت : 29/03/2015 - 12:15:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :