فحاشی کو فروغ دینے کا الزام‘ سوناکشی سہنا‘ عالیہ بھٹ سمیت 14 بھارتی اداکاروں کے خلاف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر

اتوار 29 مارچ 2015 13:13

میرٹھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)کرن جوہر‘ ارجن کپور‘ عالیہ بھٹ اور دپیکا پیڈکون سمیت 14 بھارتی اداکاروں کے خلاف ایک شو کے ذریعے فحاشی کو فروغ دینے کے الزام میں عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی‘ درخواست شہری وکیل وریندر کمار کی جانب سے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ حسرت شفیع کی عدالت میں دائر کی گئی ہے دائر درخواست میں مسٹر کمار نے عالیہ بھٹ‘ دپیکا پیڈکون‘ سوناکشتی سہنا‘ کرن جوہر‘ ارجن کپور اور انولیہ سنگھ سمیت 14 بھارتی اداکاروں کے خلاف سیکشن 292، 294 اور سیکشن 120 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی شو اے آئی بی کے دوران ایک کلب میں گفتگو کرتے ہوئے اداکاروں نے غیر مہذبانہ اور فحشانہ لہجہ اختیار کیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہ ان اداکاروں کے خلاف شکایات درج کرانے کے لئے سول لائن پولیس اسٹیشن گئے تاہم پولیس نے انکی شکایات درج نہیں کیں۔ عدالت دائر پٹیشن کی سماعت 17 اپریل کو کرے گی

وقت اشاعت : 29/03/2015 - 13:13:22

Rlated Stars :