رنبیر اورکترینہ میں محبت کا مضبوط رشتہ ہے ان کی شادی کے فیصلے کا منتظر ہوں، رشی کپور

اتوار 29 مارچ 2015 13:13

ممبئی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف جو اپنے درمیان قربتوں سے انکار کرتے آئے ہیں مگر رنبیر کپور کے والد رشی کپور نے ان کے درمیان قائم محبت کے مضبوط رشتے کا انکشاف کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکار نے کہا کہ ان کی طرف سے ان کے بیٹے پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے، وہ اپنے فیصلوں کے لیے خود مختار ہے، انھیں اپنے بیٹے اور کترینہ کے رشتے پر کوئی اعتراض نہیں، وہ منتظر ہیں کہ کب دونوں شادی کا حتمی فیصلہ کریں گے، فی الحال دونوں اپنا کیرئیر بنانے میں مشغول ہیں اور تمام تر توجہ کیرئیر پر مرکوز کیے ہوئے ہیں

وقت اشاعت : 29/03/2015 - 13:13:22

Rlated Stars :