یامی گوتم نئی فلموں ”جنونیت“ اور ” صنم رے“ میں رومانوی انداز اپنائیں گی

میں یہاں کچھ معیاری کام کے لیے آئی ہوں نہ کہ فلموں کی تعداد کے لیے،یامی گوت

اتوار 29 مارچ 2015 13:13

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) بھارت کی خوبرو اداکارہ یامی گوتم جس نے گزشتہ برس علی ظفر کے ساتھ ”ٹوٹل سیاپا“ اور پھر ” ایکشن جیکسن “ جیسی کامیاب فلمیں دی ہیں۔رواں برس بھی وہ فلم ” بدلہ پور “ میں ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر سامنے ائی اب سننے میں آرہا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم ”جنونیت “ اور اگلے برس ویلن ٹائن ڈے پر ریلیز کی جانیوالی فلم ”صنم رے “ میں رومانوی انداز میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

یامی گوتم کا کہنا ہے کہ ” میں یہاں کچھ معیاری کام کے لیے آئی ہوں نہ کہ فلموں کی تعداد کے لیے، میں کوئی ایکسٹرا انتخاب نہیں جیسا کہ میں جانتی ہوں
کہ میں ایک نئی آنے والی ہوں اور میرا کوئی فلمی بیک گراوٴنڈ بھی نہیں ہے۔ کام کے انتظار میں گھر بیٹھنے کو افورڈ نہیں کرسکتی مگر اس وقت تک جب تک مطمئن نہ ہو جاوٴں کہ مجھ سے کوئی غلط ہوا ہے، انڈسٹری میں کام لینے کا کوئی پوانئٹ نہیں ہے“۔

(جاری ہے)

یہ کوئی سمجھداری سے متعلق نہیں یہ عملی ہے۔مزید یہ کہ یہ سوچ مجھ میں اچانک اْجاگر نہیں ہوئی ہے بلکہ فلموں میں کام کرنے کے دوران سمجھ میں آیا۔ اسی طرح ایڈور ٹائزمنٹس کے دنوں میں بھی کچھ تجربہ ہوا‘ میں ہمیشہ اپنے پراجیکٹس سے متعلق بہت پارٹیکولر رہی ہوں۔ اب یامی گوتم فلم ”جنونیت “ اور ” صنم رے “ میں رومانوی انداز کے ساتھ پہلی مرتبہ بڑی اسکرین پر دیکھی جائیں گی

وقت اشاعت : 29/03/2015 - 13:13:22

Rlated Stars :