جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ” سپیکٹر” کا پہلا ٹریلر جاری

پیر 30 مارچ 2015 11:47

جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ” سپیکٹر” کا پہلا ٹریلر جاری

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ڈینیل کریگ مسلسل چوتھی بار جیمز بانڈ کے روپ میں دکھائی دیں گے کیونکہ جیمز بونڈ سیریز کی نئی فلم سپیکٹر کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ سیم مینڈس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جیمز بانڈ ایک مرتبہ پھر دشمنوں کے تعاقب میں اپنی توانائیاں صرف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں جیمز بانڈ کا مشہور و معروف کردار ایک مرتبہ پھر اداکار ڈینیل کریگ نبھاتے دکھائی دیں گے جبکہ دیگر فنکاروں میں کرسٹوف والٹز، رالف فائنز، مونیکا بیلوسی، اینڈیو سکاٹ، نومی ہیرس، بین وہشاو اور جیسپر کرسٹین سن شامل ہیں۔ ایکشن، ایڈونچر، کرائم اور جاسوسی پر مبنی بانڈ سیریز کی 24ویں فلم سپیکٹر میٹرو گولڈین میر اور کولمبیا پکچرز کے تحت 6 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 30/03/2015 - 11:47:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :