ٹرمینیٹر سیریز کی پانچویں فلم”جینیسس”کا نیا ٹریلر جاری

منگل 31 مارچ 2015 12:40

ٹرمینیٹر سیریز کی پانچویں فلم”جینیسس”کا نیا ٹریلر جاری

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء)ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ٹرمینیٹر سیریز کی پانچویں فلم ٹرمینیٹر جینیسس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایلن ٹیلر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی جدید روبوٹس کے گرد گھومتی ہے جس میں ہالی ووڈ کے سپر ہیرو آرنلڈ شیوارزنگر اپنے دشمنوں کے ساتھ روایتی جنگ لڑتے دکھائی دیں گے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں آرنلڈ شیور زینیگر کے علاوہ ایمیلیا کلارک،جیسن کلارک،جے کورٹنی،میٹ اسمتھ،کورٹنی بی وانس اور سینڈرین ہالٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈیوڈ ایلیسن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم پیراماو?نٹ پکچرز کے بینر تلے یکم جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 31/03/2015 - 12:40:16

Rlated Stars :