ابھی شادی یا منگنی نہیں ہوئی‘ عمران عباس

منگل 31 مارچ 2015 12:42

ابھی شادی یا منگنی نہیں ہوئی‘ عمران عباس

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ ابھی منگنی یا شادی نہیں ہوئی۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار عمران عباس نے کہا کہ فلم ”جانثار“ میں انکا کردار خاصا مشکل تھا کیونکہ یہ فلم 1877ء کی لکھنو کی تاریخ بارے ہے اور مجھے خود کو اس کردار کیلئے مکمل طور پر تبدیل کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے ڈائریکٹر مظفر علی خود بھی ایک کتاب کی حیثیت رکھتے ہیں اور انکے ساتھ کام کرنے کا بھی بہت مزہ آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس فلم سے مجھے سیکھنے کا بہت موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹی وی سے کیا اور ہمارے ملک میں ٹی وی بہت ہی مضبوط میڈیا ہے یہی وجہ ہے کہ میں ٹی وی پر کام کرنا کبھی بھی نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور مجھے خوشی ہے کہ فواد خان اور سائرہ جیسے کئی اداکار اس وقت بالی وڈ انڈسٹری میں بھی کام کر رہے ہیں اور انہیں بے پناہ مقبولیت بھی ملی ہے ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہا کہ میری شادی بارے خبریں بے بنیاد ہیں میری شادی تو دور کی بات ابھی منگنی بھی نہیں ہوئیا ور نہ ہی میرا کسی کیساتھ افیئر ہے۔

وقت اشاعت : 31/03/2015 - 12:42:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :