سلمان خان کی سابقہ پاکستانی محبوبہ کا دلخراش انکشاف

بدھ 1 اپریل 2015 16:12

سلمان خان کی سابقہ پاکستانی محبوبہ کا دلخراش انکشاف

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پاکستانی نڑاد سابقہ اداکارہ اور بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی سابقہ محبوبہ سومی علی نے دردناک انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں جنسی ظلم کا شکار رہی ہیں۔ سومی علی نے نوعمری میں ہی بالی ووڈ میں کام شروع کیا اور سلمان خان کے ساتھ معاشقے کی وجہ سے خاصی شہرت حاصل کی۔ دونوں کا آٹھ سال پر محیط تعلق 1999ء میں اختتام کو پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

سلمان سے علیحدگی کے بعد وہ امریکی ریاست فلوریڈا منتقل ہو گئیں اور زیادتی کی شکار خواتین کی مدد کیلئے ادارہ "No More Tears" قائم کیا۔ وہ کہتی ہیں کہ پانچ سال کی عمر میں ایک گھریلو ملازم نے انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب وہ سکولوں اور یونیورسٹیوں میں طلباء و طالبات کو لیکچر دینے جاتی ہیں تو اپنے ناخوشگوار تجرے کا ذکر کرتی ہیں تاکہ یہ بتا سکیں کہ ظلم کا نشانہ بننے والوں کو خود کو قصور وار نہیں سمجھنا چاہئے بلکہ مجرم کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے۔

وقت اشاعت : 01/04/2015 - 16:12:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :