متیرا خان کو آئٹم سانگ کرنے کیلئے ایک بار پھر آفر

جمعہ 3 اپریل 2015 13:18

متیرا خان کو آئٹم سانگ کرنے کیلئے ایک بار پھر آفر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) ماڈل و اداکارہ متیرا خان نے آئٹم گرل بننے سے کردیا ہے انکار۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ماتیرا خان کو لاہور میں زیر تکمیل ایک فلم میں کثیر معاوضے کے عوض آئٹم سانگ کے لئے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ میں اب صرف آئٹم گرل نہیں بننا چاہتی۔

(جاری ہے)

متیرا نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس سے پہلے بھی پانچ فلموں میں ایسی ہی پیشکش ہوچکی ہیں لیکن میں نے سب کو انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر فلم میں اچھا رول ملا تو ہی کام کروں گی ورنہ میرے لئے ماڈلنگ اور ہوسٹنگ ہی کافی ہے۔

وقت اشاعت : 03/04/2015 - 13:18:36

Rlated Stars :