میرا خاندان چاہنے والوں سے زیادہ اہم ہے ‘پینی لوپ کروز

ہفتہ 11 اگست 2007 13:20

لاس انجلس (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11 اگست 2007 ) ہالی وڈ کی اداکارہ پینی لوپ کروز نے کہا ہے کہ اس کا خاندان اس کے چاہنے والوں سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔ پینی لوپ کروز نے ایک میگزین کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ اس کی بہن مونیکا اس کا بھائی ایڈورڈ اور اس کے والدین ہمیشہ اس کیلئے پہلے ہیں ۔ پھر اس کے چاہنے والے ۔

(جاری ہے)

پینی لوپ کروز جس کے ٹام کروز ‘اولینڈ وبلوم ‘متھیوز اور جوز ہارنیٹ کے ساتھ رومانوی تعلقات کے چرچے عام ہوئے نے کہا کہ میرے پاس جو کچھ بھی ہے اس میں سب سے بہترین سرمایہ میرا خاندان ہے ۔

میں ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارتی ہوں اور ان کے ساتھ کسی دوسرے کی مداخلت برداشت نہیں کرتی ۔ 33سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ مل کر کپڑوں کی ڈیزائننگ کا کام کرنے کے خواب کو مکمل کریگی جو اس کی بچپن کی تمنا ہے ۔
وقت اشاعت : 11/08/2007 - 13:20:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :