دبنگ اسٹار سلمان خان کی ضد نے اداکارہ بنادیا‘سوناکشی

ہفتہ 4 اپریل 2015 11:30

دبنگ اسٹار سلمان خان کی ضد نے اداکارہ بنادیا‘سوناکشی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) بالی ووڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی ضد نے اداکارہ بنادیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونا کشی سنہا کا کہنا تھا کہ انہیں فیشن ڈیزائنر کی ڈگری لینے کے بعد اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا بلکہ وہ صرف فیشن ڈیزائنر ہی بننا چاہتی تھیں تاہم دبنگ فلم میں کام کرنے کے لیے ارباز خان اور سلمان خان کی ضد نے انہیں ہتھیار ڈالنے پرمجبور کیا اور انہوں نے اداکاری کی حامی بھری۔

سونا کشی کے مطابق فلم دبنگ میں سلمان خان کی ہیروئن بننا کسی اتفاق سے کم نہیں تھا۔واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے فلمی کیریئر کا آغاز سلمان خان کے ساتھ فلم دبنگ سے کیا تھا اور اس وقت بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراوٴں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔

وقت اشاعت : 04/04/2015 - 11:30:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :