ابھی تک من پسند رول نہیں ملا، پریم چوپڑہ

پیر 6 اپریل 2015 12:36

ابھی تک من پسند رول نہیں ملا، پریم چوپڑہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) بالی ووڈ اداکار پریم چوپڑہ نے کہا ہے کہ انھیں ابھی تک اپنا من پسند رول نہیں ملا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ولن پریم چوپڑہ نے 50 سال سے زیادہ کا عرصہ فلم انڈسٹری میں گزارہ ہے اور اپنی اداکاری سے ناظرین کو بہت متاثر بھی کیا ہے۔ تاہم انھیں فلم انڈسٹری سے کئی شکایتیں ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بالی ووڈ وقت کا پابند نہیں اور دوسرے یہ کہ انھیں ابھی تک دل پسند کردار نہیں ملا ہے۔ اداکار نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں ہر کوئی ہیرو بننے ہی آتا ہے تاہم ہیرو کی قسمت بھی پکچر ہٹ ہونے پر منحصر ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر فلمیں پیسہ نہیں کماتیں تو ہیرو کا کریئر بھی چھوٹا ہو جاتا ہے کیونکہ یہاں فلم ہٹ ہو یا فلاپ اس کا سہرا ہیرو کو ہی ملتا ہے ولن کو نہیں۔ 500 سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والے پریم چوپڑہ ہالی ووڈ کی مشہور فلم 'گاڈ فادر' کے مارلن برانڈو کے جیسا کردار نبھانا چاہتے ہیں۔ انھیں امید ہے کہ گاڈ فادر جیسا کردار بھی انھیں ملے گا۔

وقت اشاعت : 06/04/2015 - 12:36:08