ممتاز ہدایتکار سنگیتا بیگم کا اپنی نئی فلم کراچی میں بنانے کا اعلان
منگل 7 اپریل 2015 13:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ءء) پاکستان فلم ایڈسٹری کی ممتاز ہدایتکار سنگیتا بیگم نے اپنی نئی فلم کراچی میں بنانے کا اعلان کردیا جس کا نام ”ہمیشہ مس یو“ تجویز کیا گیا ہے‘فلم کی تمام تر شوٹنگ کراچی میں کی جائیگی-ان خیالات کااظہار انہوں نے سٹی اونر ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم کی جانب سے واٹر بورڈ آفیسرز کلب میں پاکستان فلم ٹی وی اینڈ جرنلسٹس ایوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزا زمیں منعقد کی گئی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
ا نہوں نے کہا کہ کراچی ثقافتی اور صحافتی اعتبار سے بڑا اہم شہر ہے‘ اس موقع پر گلوکارہ رینا عرفان نے خوبصورت نغمات سنا کر محفل کو یاد یادگار بنادیا۔ تقریب میں ٹیلی ویژن کے فنکار عرفان کھوسٹ نواب حسن صدیقی‘ ذکریا پولانی‘ عامر مسعود شیخ‘ رضوان صدیقی‘ محمود احمد خان‘ ڈاکٹر بلند اقبال‘ مظہر خان‘ فلم ساز ملک عزیز اعوان‘ ذکریا پولانی‘ گلوکار ایم افراہیم‘ امجد رانا‘ جمال اکبر‘ فیصل ندیم‘ راشد لطیف‘ عبدالباسط کرنل اطہر گیلانی‘ کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اے ایچ خانزادہ سمیت دیگر صحافتی و ثقافتی شخصیات اور فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیدار چیئرمین اطہر جاوید صوفی صدر عبدالوسیع قریشی‘ نائب صدر جنید رضوی‘ جنرل سیکریٹری پرویز مظہر‘ جوائنٹ سیکریٹری ذیشان صدیقی‘ الطاف عمرانی‘ اشرف میمن‘ لیاقت مغل‘ حفیظ انصاری‘ راشد فاطمی‘ رجب علی‘ محترمہ خورشید حیدر و دیگر بھی شریک ہوئے‘ سنگیتا نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے فنکاروں کو زندہ رکھا ہوا ہے جو محفلیں سجاتے ہیں وہ ثقافت کے شعبے میں اہم تصور کی جاتی ہے‘ اداکا عرفان کھوسٹ نے کہا کہ قلم کا علم اٹھانے والے ان لکھاریوں کی تقریب میں شرکت کرکے میں حقیقی خوشی محسوس کررہا ہوں۔(جاری ہے)
Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Nimra Bucha
Waseem Abbas
Amitabh Bachchan
Kristen Stewart
Richard Madden
Tooba Siddiqui
Komal Rizvi
Matthew Perry
Tariq Aziz
Hassan Rana
Natalie Alyn Lind
Mahesh Manjrekar
Showbiz News In Urdu
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
فیصل قریشی نے ڈرامہ ’ظلم‘ میں بولے گئے ڈائیلاگز پر معافی مانگ لی
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
آرٹس کونسل کے زیر اہتمام موسیقی کے مقابلے یکم جون سے ہوں گے،ڈپٹی کمشنرگجرات
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا