اسٹیج اداکار ندیم چٹا محبت میں گرفتار

منگل 7 اپریل 2015 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)اسٹیج کے نامور مزاحیہ اداکار ندیم چٹا گوجرانوالہ کی حسینہ کے عشق میں گرفتار ۔ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کی نٹ کھٹ حسینہ اور اداکار ندیم چٹا دونوں ایکدوسرے کے عشق میں گرفتار ہوگئے،دونوں می مری میں چھٹیاں منانے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

(جاری ہے)

دونوں کی ملاقات اداکارکے اسٹیج ڈرامہ ”چیتی“کے دوران ہوئی وہیں دونوں ایکدوسرے کو دل دے بیٹھے۔ ان دنوں اداکار ندیم چٹا اور اس حسینہ کی محبت کا جادو سرچڑھ کر بول رہا ہے۔ تھیٹر انڈسٹری کو اس پریمی جوڑے کی محبت کا علم چھٹیوں کی تصاویر سے ہواجو ان دنوں انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 07/04/2015 - 17:35:58