خواجہ سراؤں کا مذاق اڑانے کی بجائے ان کی دعائیں لینی چاہیے ‘ فلمسٹار نور

بدھ 8 اپریل 2015 15:04

خواجہ سراؤں کا مذاق اڑانے کی بجائے ان کی دعائیں لینی چاہیے ‘ فلمسٹار نور

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) فلمسٹار نور نے کہا ہے کہ خواجہ سراء ہمارے معاشرے کے باعزت شہری ہیں اور ان کے ساتھ ہم سب کو محبت اور شفقت والے سلوک کے ساتھ پیش آنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خواجہ سراء انتہائی شریف اور معصوم قسم کے لوگ ہوتے ہیں ، ان کا مذاق اڑانے کی بجائے ایسے لوگوں سے دعا لینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ خواجہ سراؤں کو عزت اور محبت دی ہے جس کے بدلے مجھے ہمیشہ دعائیں ملی ہیں اور میں خواجہ سراؤں کے ساتھ دل و جان سے ان کی ہر خوشی اور غم میں بھی شریک ہوتی ہوں ۔

وقت اشاعت : 08/04/2015 - 15:04:45

Rlated Stars :