اسٹیج کے معروف فنکار مستانہ اور بھاتی گلوکار احمد رشدی کی چوتھی برسی آج منائی جائیگی

جمعہ 10 اپریل 2015 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) پاکستانی ٹی وی واسٹیج کے معروف اداکار مستانہ کی آج چوتھی برسی منائی جائیگی جبکہ انڈیا سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار احمد رشدی کی28ء ویں برسی منائی جائیگی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکار مستانہ کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔ پرازوں اسٹیج ڈراموں اور ٹی وی کے ڈراموں میں اپنے مزاخیہ فن کے جوہر دکھائے۔

مستانہ اسٹیج دراموں کی جان سمجھے جاتے تھے۔

(جاری ہے)

ان کے مشہور اسٹیج ڈراموں میں مستانہ ماہی‘ شرطیہ میٹھے سمیت بہت سے ڈرامے شامل ہیں۔ مستانہ اپنے آخری دور میں ہیپاٹائٹس سی کے باعث چند روز بعد 11اپریل2011ء کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ بھارتی معروف گلوکار احمد رشدی بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہوائے اور1950 سے1980 تک پاکستانی فلموں میں گانے گائے جس پر ان کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی اور ان کو بہت سے اعزازات سے نوازا گیا۔ احمد رشدی بھی 11اپریل1983ء کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

وقت اشاعت : 10/04/2015 - 18:40:02