لیجنڈری گلوکار مہدی حسن کے ایوارڈز اور دیگر قیمتی اشیاء چوری

ہفتہ 11 اپریل 2015 14:07

لیجنڈری گلوکار مہدی حسن کے ایوارڈز اور دیگر قیمتی اشیاء چوری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11اپریل۔2015ء) معروف لیجنڈری و صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار مہدی حسن کے ایوارڈ اور دیگر زیر استعمال اشیاء چوری ہونے پر مرحوم گلوکار کی بہو عمائمہ عارف نے چوری کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں عمائمہ عارف نے کہا ہے کہ وہ کراچی سے مہدی حسن کے تمام ایوارڈز اور ہارمونیم میوزیم میں رکھنے کیلئے لائی تھیں اس دوران انہوں نے لاہور کے لٹن روڈ کے علاقے میں ایک گھر کرائے پر لیکر وہاں پر وہ سامان رکھوادیا تاہم بیس مارچ کو سارا سامان چوری ہوگیا تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ لٹن روڈ میں درج کرادی گئی لیکن ابھی تک مقدمے کے نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا عمائمہ کے وکیل نے بتایا کہ مہدی حسن کے ایوارڈ چوری ہونا لمحہ فکریہ ہے ملزمان کی جانب سے عمائمہ کو دی جانیوالی دھمکیوں کے بارے میں بھی عدالت کو آگاہ کرینگے ۔

وقت اشاعت : 11/04/2015 - 14:07:40

Rlated Stars :