ناہید اختر اور مہناز بیگم کے میوزک میں واپس آنے سے موجودہ تمام گلوکارائیں سر میں آ جائینگی‘عدیل برکی

جمعہ 17 اگست 2007 12:37

لاہور( ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17 اگست 2007) نامور گلوکار عدیل برکی نے کہا ہے کہ گلوکارہ ناہید اختر اور مہناز بیگم جیسی سریلی فنکارائیں اگر واپس میوزک میں آ جائیں تو موجودہ تمام گلوکارائیں سر میں آ جائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ناہید اختر جیسی میلوڈی آواز اور مہناز جیسی سریلی آواز نے فلم انڈسٹری میں ایک طویل عرصے تک حکومت کی ہے اور یہ دونوں گلوکارائیں علم موسیقی کے حوالے سے مستند گلوکارائیں ہیں لہٰذا اگر یہ دونوں اداکارائیں دوبارہ ٹی وی ‘ریڈیو اور فلم میں گانا شروع کریں گی تو انکے لاکھوں پرستار انہیں ایک مرتبہ پھر خوش آمدید کہیں گے اور اس طرح ایک معیاری میوزک سننے کو ملے گا ۔

عدیل برکی نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی گا رہا ہوں ان سینئر فنکاروں کو سن کر اور سمجھ کر گا رہا ہوں ۔ میں نے ہمیشہ اچھی شاعری اور کمپوزیشن کو اہمیت دی ہے ۔
وقت اشاعت : 17/08/2007 - 12:37:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :