فلم کچھ کچھ لوچا ہے کے دورسرے گانے کا ٹیزر جاری

منگل 14 اپریل 2015 12:33

فلم کچھ کچھ لوچا ہے کے دورسرے گانے کا ٹیزر جاری

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14اپریل۔2015ء) بالی وڈ فلم کچھ کچھ لوچا ہے کے دوسرے گانے کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ گانے کا نام ہے دارو پی کے ڈانس۔اس سے قبل فلم کا ایک گانا پانی والا ڈانس ریلز کیا جا چکا ہے جو کہ بہت چرچے میں ہے۔ یہ دوسرا گانا ہے جس کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس گانے کو نیہا ککر اور ایشوریا نگم نے گایا ہے جبکہ بول ارکو پروو مکھرجی کے ہیں۔فلم میں سنی نظر آئیں گی ایک کامیاب اداکارہ کے روپ میں جبکہ رام ہیں شادی شدہ مرد جو کہ آہستہ آہستہ شنایا (سنی) کی محبت میں گرفتار ہونے لگتے ہیں، فلم میں سنی اور رام کے علاوہ ایولین شرما بھی جلوہ گر ہورہی ہیں۔دیوادگ ڈولکھیا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کچھ کچھ لوچا ہے 8 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/04/2015 - 12:33:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :