مسلم لیگ (ن) قو م کے سامنے حقائق نہ بیان کرنے کی عادی ہے، کامل علی آغا

منگل 14 اپریل 2015 14:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ( ق ) کے رہنما و سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) قو م کے سامنے حقائق نہ بیان کرنے کی عادی ہے وزیر اعظم پاکستان جب سعودی عرب گئے تھے وہاں ان سے وعدہ کر آئے تھے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں لیکن پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو مشترکہ قرار داد پاس ہوئی وہ ان کے وعدے کے متضاد ہے ۔

ایل این جی کے کنٹریکٹ پر بھی مسلم لیگ (ن)جھوٹ بول رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے بیان پر جو چودھری نثار نے جو کہا وہ درست ہے کراچی میں ایک جماعت کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے وہ درست نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاس ہونے والی قرار داد عوام کی امنگوں کے مطابق ہے لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اس قرار داد کی کوئی اہمیت نہیں ۔

(جاری ہے)

سیاسی پارٹیوں میں مسلح ونگ خطرناک ہیں ان کا خاتمہ ہونا چاہئے اگر حکومت نے فیصلہ کر ہی لیا کہ سعودی عرب کا ساتھ دینا ہے تو یہ معیوب بات نہیں تھی کیونکہ سعودی عرب نے ہمارے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے ۔ وزیر اعظم جب سعودی عرب کے دورے پر گئے تھے تو انہوں نے سعودی عرب کو یہ یقین دلایا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں لیکن پارلیمٹ کے مشترکہ اجلاس سے قرار داد پاس کرا کر تضاد کھڑا کر دیا ہے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔

متعلقہ عنوان :