تھیٹر کی ترقی کے لئے فنکاروں کو عملی کردار ادا کرنا ہوگا ،نسیم وکی

منگل 14 اپریل 2015 16:11

تھیٹر کی ترقی کے لئے فنکاروں کو عملی کردار ادا کرنا ہوگا ،نسیم وکی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14اپریل۔2015ء) معروف سٹیج اداکار و ہدایتکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ پاکستانی سٹیج کی ترقی کے لئے اب ہر فنکار کو عملی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا بھارتی کامیڈین نے ہمارے سٹیج سے سیکھ کر آج کامیابیاں حاصل کی ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی پروگرام کامیڈی ووکیل شرما میں میرے آئیڈیاز شامل کئے گئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مصروفیت کے باعث کچھ ماہ بھارتی پروگراموں کی ریکارڈنگ کے لئے جاؤں گا انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو تھیٹر ہمارے ہاں ہوتا تھا اس میں سب سے اہم ڈرامے کا سکرپٹ ہوتا تھا جس سے ہٹ ہو کر کوئی فنکار ایک لفظ بھی بولنے کا حق نہیں رکھتا تھا۔

(جاری ہے)

اور تمام فنکار مکمل ریہرسل کرتے تھے جس سے ڈرامے میں فحاشی کی گنجائش نہیں رہتی تھی اب یہ ہوا کہ سکرپٹ بالکل ختم ہو کر رہ گیا ہے اور ڈرامے کا وقت گزارنے کے لئے فنکار اپنے پاس سے فحش جگت بازی کرتے ہیں کہ وہ کلپ لے سکیں کسی حد تک پروڈیوسر بھی اس کے مجرم ہیں کہ وہ بھی اب صرف بزنس کے لئے کام کر رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 14/04/2015 - 16:11:55

Rlated Stars :