پریانکا چوپڑا کے بالی وڈ نگری میں بارہ سال مکمل

منگل 14 اپریل 2015 16:13

پریانکا چوپڑا کے بالی وڈ نگری میں بارہ سال مکمل

ممبئی: (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14اپریل۔2015ء) اداکارہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑا کو بالی وڈ نگری میں قدم رکھے بارہ سال مکمل ہو گئے۔ اداکارہ نے اپنی کامیابی پر شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

میری کوم، فیشن اور برفی جیسی کامیاب فلموں کی ہیروئن پریانکا چوپڑا نے بالی وڈ نگری میں بارہ سال پورے کر لیے۔ پریانکا نے ٹویٹر پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف سترہ سال کی عمر میں بالی وڈ میں انٹری دی۔ بالی وڈ کو کئی کامیاب فلمیں دینے والی پریانکا انٹرنیشل میوزک البم کے لیے گلوکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں

وقت اشاعت : 14/04/2015 - 16:13:40

Rlated Stars :

متعلقہ عنوان :