مسلم لیگ(ن) کے سامنے پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں، قوم کے سامنے اصل حقائق بیان کرنے کی عادی نہیں

مسلم لیگ (ق)کے رہنماء سینیٹر کامل علی آغا کی میڈیا سے گفتگو

منگل 14 اپریل 2015 17:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ق)کے رہنماء سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے سامنے پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں، قوم کے سامنے اصل حقائق بیان کرنے کی عادی نہیں ہے۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے معاملے پر ان کا ساتھ دینے میں کوئی مایوب بات نہیں تھی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قرار داد عوام کی امنگوں کے مطابق ہے، فیصلہ جو ہو گا وہ قوم کے سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) قوم کے سامنے اصل حقائق بیان کرنے کی عادت نہیں ہے نہ ہی پارلیمنٹ کی ان کے سامنے کوئی اہمیت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز خطرہ ہیں لہٰذا ان کاخاتمہ ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :