اکشے کمار کی میگا ایکشن فلم ’’سفیرا‘‘12 جولائی کو ریلیز ہوگی

ہفتہ 15 جون 2024 17:36

اکشے کمار کی میگا ایکشن فلم ’’سفیرا‘‘12 جولائی کو ریلیز ہوگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2024ء) بالی وڈ سٹار اداکار اکشے کمار کی میگا ایکشن فلم سفیرا کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکار نے اپنی فلم کا پوسٹر جاری کیا اور مداحوں کو خبر دی کہ فلم کا ٹریلر 18 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پوسٹر میں اداکار سن گلاسز کے ساتھ اپنے مخصوص اسٹائل میں موجود ہیں اور پوسٹر کے مطابق سفیرا پوری دنیا میں 12 جولائی کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔ اکشے کمار نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا کہ یہ فلم ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس نے بڑا خواب دیکھنے کی جرات کی۔ سفیرا کی کاسٹ میں اکشے کے ساتھ رادھیکا مندن اور پریش راول شامل ہیں اور اسے ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سودھا کونگارا ہدایت کاری دیں گی۔

وقت اشاعت : 15/06/2024 - 17:36:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :