بیٹے کے شوبز میں کام کرنے پر خوش نہیں تھا، اداکار نعمان اعجاز

ہفتہ 15 جون 2024 17:36

بیٹے کے شوبز میں کام کرنے پر خوش نہیں تھا، اداکار نعمان اعجاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2024ء) اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کے بیٹے زاویار نعمان شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں۔زاویار نعمان کا شمار ابھرتے ہوئے پاکستانی اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ اپنے والد کے ہمراہ بھی کام کر چکے ہیں اور ان کے متعدد ڈراموں کو کافی پسند بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم حال ہی میں زاویار نعمان کے والد اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا اداکاری نہ کرے لیکن ان کا بیٹا پہلے ہی اداکار بننے کا فیصلہ کر چکا تھا۔

نعمان اعجاز نے انکشاف کیا کہ جب ان کے بیٹے نے شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا تو وہ بیٹے کے فیصلے پر جذباتی ہوگئے تھے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں نام اور پیسا کمانا آسان کام نہیں، یہ مشکل ترین فیلڈ ہے، اسی وجہ سے وہ چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا اس شعبے میں نہ آئے۔اداکار کے مطابق انہوں کبھی نہیں چاہا تھا کہ ان کا بیٹا اداکار بنے اور نہ ہی انہوں نے کبھی بیٹے کو ایسی ترغیب دی۔
وقت اشاعت : 15/06/2024 - 17:36:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :