فہد مصطفی کی 10سال بعد ڈراموں میں واپسی ، نئی ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تم" میں ہانیہ عامر کے ساتھ نظر آئیں گے

اتوار 16 جون 2024 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2024ء) اداکار فہد مصطفی 10 سال بعد نئی ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تم" میں ہانیہ عامر کے ساتھ سکرین شیئرکریں گے ۔

(جاری ہے)

دونوں اداکار ہدایت کاربدر محمود کے اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جس کی کہانی ڈرامہ رائٹرز فرحت اشتیاق نے لکھی ہے۔ اس ڈرا مے کی کاسٹ میں اداکار عماد عرفانی ، زینب مظہر، مایاخان ، جاوید شیخ اور بشری انصاری شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 16/06/2024 - 10:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :