انمول بلوچ کا بلال عباس خان کے کام کرنے کی خواہش کا اظہار

اتوار 16 جون 2024 10:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2024ء) اداکارہ انمول بلوچ نےبلال عباس خان کے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ مستقبل میں بلال عباس خان کے ساتھ بطور ہیروئن کام کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انہیں موسیقی سے بہت لگاؤ ہے، پیانو بجانا میری خواہش ہے، کبھی موقع ملا تو پیانو بجانا ضرور سیکھوں گی، چاہتی ہوں کہ جلد ہی کوئی فلم سائن کروں اور بڑے پردے پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاؤں۔انمول بلوچ نے شوبز میں آنے والی لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ صرف صبر کے ساتھ محنت کریں اور باقی سب خدا پر چھوڑ دیں۔

وقت اشاعت : 16/06/2024 - 10:30:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :