ع*اداکار الو ارجن کی بلاک بسٹر ’’پشپا2‘‘ کی ریلیز ملتوی، نئی تاریخ سامنے آگئی

بدھ 19 جون 2024 15:30

r ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2024ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم پشپا کے سیکوئیل کا لوگوں کو بے تابی سے انتظار ہے اور اب فلم کی ریلیز ملتوی کرکے نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر اداکار نے فلم کا نیا پوسٹر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایکشن دھماکہ پشپا2 15 اگست کے بجائے رواں برس 6 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔فلم کو سکومار ڈائریکشن دے رہے ہیں جبکہ الو ارجن کے ساتھ رشمیکا مندانا اور فہد فاصل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ انٹرنیشنل اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے پشپا2 کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خریدے ہیں اور یہ کسی بھی تیلگو فلم کا اب تک سب سے بڑا معاہدہ ہے۔

وقت اشاعت : 19/06/2024 - 15:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :