انسان کو علم کے ساتھ خدا کی ذات سے اچھا نصیب طلب کرنا چاہیے ‘فریحہ پرویز

بدھ 15 اپریل 2015 13:21

انسان کو علم کے ساتھ خدا کی ذات سے اچھا نصیب طلب کرنا چاہیے ‘فریحہ پرویز

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء ) گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا ہے کہ اگر اپنے کا م سے عشق کیا جائے تو منزل آسان ہوجاتی ہے ،انسان کو علم کے ساتھ خدا کی ذات سے اچھا نصیب طلب کرنا چاہیے جوزندگی بسر کرنے کیلئے بڑا اہم تصور کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ میں نے گلوکاری کے میدان میں انتھک محنت کے بعد موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،بطور اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کیا مجھے گانے کا بچپن سے شوق تھا ، گاناگانا ہر انسان کے بس کا کام نہیں ہے کیونکہ فن گلوکاری مشکل ترین شعبہ ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں فریحہ پرویز نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ میرا گانا پتنگ با زسجنا اتناپسند کیا جائے گا ہر گلوکار کے کریڈ ٹ پر ایک ہی گانا اسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیتا ہے ،اپنی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھنے کی کوشش کرونگی ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہرگانے میں نوجوان نسل کی پسند کو اولین ترجیح دیتی ہوں اوریہی میری کامیابی کی بڑی وجہ ہے ۔

وقت اشاعت : 15/04/2015 - 13:21:35

Rlated Stars :