پالی ہل میں ہاکنگ زون بنانے سے ہماری زندگی اجیرن ہوجائے گی ‘ رشی کپور

جمعہ 17 اپریل 2015 12:49

پالی ہل میں ہاکنگ زون بنانے سے ہماری زندگی اجیرن ہوجائے گی ‘ رشی کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) ممبئی میں عالیشان پالی ہل کے علاقے میں بالی ووڈ کی بہت سی معروف ہستیوں کے آشیانے ہیں اور ریاستی حکومت نے اس علاقے میں ہاکنگ زونز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہاکنگ زون کے قیام کا مقصد یہاں کی سڑکوں پر چھوٹے دکانداروں اور پھیری والوں کو روزی روٹی کمانے کا موقع دینا ہے۔ لیکن بالی ووڈ کی ان شخصیات کو یہ بات قطعی پسند نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے ان کی زندگی مشکل ہو جائے گی۔ حکومت کی اس مجوزہ ہاکنگ زونز کے خلاف فلمی ستاروں کیساتھ ساتھ یہاں رہنے والے لوگوں نے بھی احتجاج کیا۔ معروف ایکٹر رشی کپور نے کہا ہے کہ پالی ہل میں ہاکنگ زون بنانے سے ہماری زندگی اجیرن ہوجائے گی

وقت اشاعت : 17/04/2015 - 12:49:27

Rlated Stars :