راکھی ساونت کا اداکارہ سنی لیونی پر انوکھا وار

ہفتہ 18 اپریل 2015 11:20

راکھی ساونت کا اداکارہ سنی لیونی پر انوکھا وار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) اداکارہ راکھی ساونت خود کا سنی لیون سے موزانہ کرنے پرآگ بگولہ ہوگئیں۔راکھی ساونت خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں اور ایک تقریب میں جب ان کا موازنہ اداکارہ سنی لیون سے کیا گیا تو وہ ں ہ صرف آگ بگولا ہوئیں بلکہ خود کو صف اول کی اداکارہ خطاب بھی دے ڈالا، راکھی کا کہنا تھا کہ ان کا موازنہ سنی لیون کی بجائے ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراوٴں جینیفر لیوپز اور میڈونا سے کیا جائے۔

راکھی ساونت بالی ووڈ انڈسٹری کی وہ متنازعہ شخصیت جو کہلائی جاتیں ہیں منہ پھٹ اداکارہ ہیں جو دل میں ہوتا ہے بنا سوچے سمجھے بول دیتیں ہیں، سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے نہ جانے کتنے ہی الٹے سیدھے بیان دے چکی ہیں۔حد تو یہ ہے کہ لوگوں میں مقبولیت حاصل کرنے کے لئے سیاست میں بھی قدم رکھ لیا اور بنالی اپنی سیاسی جماعت لیکن کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

اب اداکارہ نے ایک اور نیا شوشا چھوڑ دیا ہے فرماتی ہیں کہ انہیں بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی سے نہ ملایا جائے، کہتی ہیں کہ انہوں نے جتنی شہرت حاصل کی اپنی محنت سے حاصل کی۔ یہ بات خاتون نے اپنی ایک وڈیو سانگ کی ریکارڈنگ کے دوران کہی جب رپورٹر نے ان سے پوچھا کہ کیا یہ گانا سنی کے گانوں سے مقابلہ کر سکے گا۔کہتی ہیں کہ انہیں ہالی وڈ شخصیات جیسے میڈونا اور جینیفر لوپیز جیسی شخصیات سے ملائیں۔اب اس کو تو انکی خوش فہمی ہی کہا جاسکتا ہے۔ لیکن داد دینی پڑے گی انکو، پہلے میکا سنگھ پھر سیاسیت اور اب سنی لیونی کا سہارا لے کر خبروں میں رہنا چاہتی ہیں۔

وقت اشاعت : 18/04/2015 - 11:20:11

Rlated Stars :