لاٹری نکل آئی۔۔۔ سلمان خان کے ہوتے ہوئے اسی چیز کی امید تھی!!!
ہفتہ 18 اپریل 2015 11:29
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) مشہور بھارتی رائیلٹی شو بگ باس ایک کی ماڈل اور بالی ووڈ فلم ستیاگرہ میں آئٹم نمبر کرنیوالی سربیا کی حسینہ نتاشا سٹین جویچ کو آخر کار بالی ووڈ فلم مل ہی گئی ہے جس میں وہ مرکزی کردار ادا کریں گی ۔سوراب ورما جنہوں نے کرن میڈیا کے ساتھ تین فلموں کی ہدایات دینے کا معاہدہ کررکھا ہے کی پہلی فلم سولڈ پٹیل ریلیز کے لیے تیار ہے جب کہ انھوں نے دوسری فلم ”7 آورز ٹو گو“ کی تیاری شروع کردی ہے اور انھوں نے اس فلم کے لیے شوپنڈت کے ساتھ ہیروئن کا کردار نبھانے کے لیے سربین حسینہ نتاشا سٹین جویچ کو کاسٹ کرلیا ہے ۔
یہاں یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہوگی کہ سوراب ورما نے اپنی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی پہلی فلم میں بھی بگ باس میں حصہ لینے والی ایلی ایورم کو کاسٹ کیا تھا اور اس مرتبہ بھی انھوں نے اسی شو کی ایک رکن کو اپنی فلم کی ہیروئن بنایا ہے اس سلسلہ میں بالی ووڈ میں خبریں گرم ہیں کہ سلمان خان نے اس فلم کے لیے نتاشا کی سفارش کی ہے اور یہ ایلی ایورم کے بعد دوسری غیر ملکی اداکارہ ہے۔(جاری ہے)
جسے دبنگ خان کی سفارش پر کاسٹ کیا گیا ہے ۔ دوسری طرف سوراب ورما کا کہنا ہے کہ ایلی ایورم فلم ”مکی وائرس “کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شو میں شریک ہوئیں تھیں جب کہ نتاشا کو ”بگ باس 8 “ختم ہونے کے بعد باقاعدہ اڈیشن کرکے ” 7 آورز ٹو گو “ میں کاسٹ کیا گیا ہے ۔
Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Noman Javed
Kate Beckinsale
Mehreen Syed
anmol baloch
Aima Baig
Ileana D'Cruz
Sila Hussain
saim ali
Gigi Hadid
Anna Paquin
Leonardo DiCaprio
Emmad Irfani
Showbiz News In Urdu
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی 28اپریل کومنائی جائے گی
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
آج کل کے ڈراموں میں رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے،نعمان اعجاز
-
بشریٰ انصاری کے دوسرے شوہر کی پہلی شادی اینکر فرح سعدیہ سے ہوئی تھی ،ڈاکٹرعمرعادل
-
شاہ رخ خان کی ڈان کے روپ میں واپسی
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
مجھے جلدی شادی کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہی: سدرہ نیازی