ملکہ شیراوت تھری ڈی میگزین کے سرورق کیلئے منتخب

منگل 21 اپریل 2015 12:44

ملکہ شیراوت تھری ڈی میگزین کے سرورق کیلئے منتخب

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) ملکہ شراوت ہالی ووڈ کے تھری ڈی میگزین کے سرورق کے لیے منتخب ہونے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملکہ شراوت کا کہنا تھا کہ انہیں ہالی ووڈ کے''ورلڈ ز موسٹ بیوٹی فل ''تھری ڈی میگزین کے سرورق کے لیے چنا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میگزین والوں کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کا عکس ایک چہرے کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ملکہ شراوت کا مزید کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر اوبامہ سے مل چکی ہیں اور آسکر ایوارڈز میں بھی جا چکی ہیں اس لیے انہوں نے میرا چناوٴ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 21/04/2015 - 12:44:59

Rlated Stars :