شادی کے سوال پر اداکارہ میرا برا مان گئیں

بدھ 22 اپریل 2015 11:17

شادی کے سوال پر اداکارہ میرا برا مان گئیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) اداکارہ میرا تاحال اپنے جیون ساتھی کا انتخاب نہ کرسکیں۔لاہور میں میڈیا کی جانب سے شادی کے سوال پر اداکارہ میرا برا مان گئیں۔ کہتی ہیں شادی انکا ذاتی معاملہ ہے کسی کو دخل اندازی کی اجازت نہیں دے سکتیں۔لاہور میں جاری فیشن ویک میں اداکارہ میرا توجہ کا مرکز بن گئیں لیکن اس بار وہ کچھ مایوس سی دکھائی دیں۔

(جاری ہے)

فیشن ویک کے دوران جب میڈیا نے میرا سے سوال پوچھا کہ آپ شادی کب کررہی ہیں تو وہ ایک دم سیخ پا ہوگئیں اور بے دریغ کہہ ڈالا شادی انکا ذاتی مسئلہ ہے وہ کسی کو اپنے ذاتی معاملے میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دیں گی۔ اپنی فلموں کے بارے میں میرا کہنا تھا وہ چار فلموں میں کام کررہی ہیں جبکہ ایک فلم میں وہ امیتابھ بچن کے ساتھ جلوہ گر ہورہی ہیں۔

وقت اشاعت : 22/04/2015 - 11:17:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :