اینیمیٹڈ فینٹسی فلم ” دی لٹل پرنس “ کا نیا ٹریلر ریلیز

بدھ 22 اپریل 2015 14:16

اینیمیٹڈ فینٹسی فلم ” دی لٹل پرنس “ کا نیا ٹریلر ریلیز

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) فرانس کی تھری ڈی کمپیوٹر اینیمیٹڈ فینٹسی فلم ” دی لٹل پرنس “ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ کو اسپانج بوب او ر کنگ فوپانڈا جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے ہدایتکار جارج اوسیبورن کی یہ فلم 1943 کے مشہور ناول دی لٹل پرنس سے ماخوذ ہے ایٹمی سومازشے اور دمتری راسم کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی دوسرے سیارے سے آئے ایک بچے کے گرد گھوم رہی ہے جو کسی خطے کا شہزادہ ہے اس فلم میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کے لئے رئے اور سبورن ، راشیل میک ایڈمز جیمز فرینکو میریون کا نیلارڈ ، جیف برجز بنیشیو ذیل تورو میکنزی فوئے اور ارکی گریوس سمیت ہالی وفڈ کے کئی صف اول کے اداکاروں کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔

80 ملین ڈالر کے بجٹ سے بننے والی فینٹسی اور ایڈوانچر سے بھرپور یہ کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم دی لٹل پرنس پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت رواں سال 7 اکتوبر کو فرانسیس سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

وقت اشاعت : 22/04/2015 - 14:16:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :