سائنس فکشن فلم ” ٹومارولینڈ “ کا نیا ٹریلر جاری

بدھ 22 اپریل 2015 14:16

سائنس فکشن فلم ” ٹومارولینڈ “ کا نیا ٹریلر جاری

ہالی وڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) ایڈوانچر اور سنسنی سے بھرپور سائنس فکشن فلم ٹومارولینڈکا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے بریڈ برڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کے رازوں پر پردہ ہٹانے کی دھن میں ایک خطرناک مشن پر فوانہ ہو جاتے ہیں فلم میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے والوں میں جارج کلونی ، برٹ ربراٹسن ، ہیولاری ، تھامسن رابنس ، ٹم مک گرا اور جوڈی گریر سمیت دیگر فنکار شامل ہیں والٹ ڈزنی کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی پروڈکشن کے فرائض بھی بریڈ برڈ نے ہی سرانجام دیئے ہیں جب کہ یہ فلم 22 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

وقت اشاعت : 22/04/2015 - 14:16:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :