32برس کام کرنے کے باوجود وہ پذیرائی نہیں ملی جس کا حق دار ہوں،جان ریمبو

ہفتہ 3 اگست 2024 12:01

32برس کام کرنے کے باوجود وہ پذیرائی نہیں ملی جس کا حق دار ہوں،جان ریمبو
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) پاکستانی فلم انڈسٹری سے وابستہ مقبول اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو نے حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہاہے کہ شوبز انڈسٹری میں 32برس کام کرنے کے باوجود وہ پذیرائی نہیں ملی جس کے وہ حق دار ہیں۔حال ہی میں ملکی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو اور ان کی اہلیہ و اداکارہ صاحبہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرکے دلچسپ گفتگو کی۔

(جاری ہے)

دوران گفتگو اداکار جان ریمبو نے ملکی تفریحی صنعت سے واابستہ فنکاروں کو ملنے والی ناکافی پذیرائی پر حکومت سے شکوہ کا اظہار کیا۔انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 32سال گزرگئے ہیں، تقریباً 200فلمیں کی ہیں، دی ڈونکی کنگ جیسی فلم، جو دنیا بھر میں مشہور ہوئی، مختلف زبانوں میں ڈب ہوئی اس کے باوجود انہیں وہ پذیرائی نہیں ملی جس کے وہ حقدار ہیں۔اداکار کے مطابق ایوارڈز اور اعزازات بھی سلام دعا کی بنیاد پر ملتے ہیں اس لیے لینے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہے، اگر میرٹ پر ملتے تو فخر بھی ہو۔جان ریمبو نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میری ساس نشو بیگم کو نہیں ملا تو میں اپنا شکوہ کیا کرئوں۔
وقت اشاعت : 03/08/2024 - 12:01:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :